بہاولپور: (دنیا نیوز) محکمہ صحت کے لیے خطرے کی گھنٹی، بہاولپور میں خطرناک حد تک نمونیا کا شکار بچے رپورٹ ہونے لگے۔
صرف چار ماہ میں قاتل نمونیا 101 ننھی جانیں نگل گیا، رواں سال ریکارڈ 1 ہزار 720 بچے نمونیے کا شکار ہوئے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 6 بچے رپورٹ ہوئے، 8 بچے ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں، رپورٹ ہونے والے 99 فیصد بچوں کی عمر دو سال سے کم ہے۔