پی ایس ایل فور کا نان سٹاپ کرکٹ ہنگامہ دو دن بعد شروع

Last Updated On 12 February,2019 01:13 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پی ایس ایل فور کا نان سٹاپ کرکٹ ایونٹ دو دن بعد شروع ہو گا، دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اپنے حریف لاہور قلندرز کے خلاف مہم کا آغاز کرے گی۔

دبئی کا میدان اور پی ایس ایل فور کا بڑا امتحان، نان سٹاپ کرکٹ 14 فروری سے شروع ہو گی۔ انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو ہیں، 2 بار کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اعزاز کا دفاع کرے گی۔

پہلا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان شیڈول ہے، آخری نمبر کے آنے والے قلندرز موڈ اور ماحول بدلنے کے لیے پرجوش ہیں اور فاتحانہ آغاز پر نظریں جما لیں۔

دبئی سٹیڈیم کی رونقیں دوبالا، نائٹ میچ سے چار چاند لگیں گے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات دس بج کر پینتالیس منٹ پر شروع ہو گا، دونوں ٹیموں کے نئے کپتانوں کے بڑے امتحان، محمد سمیع اسلام آباد یونائیٹڈ اور محمد حفیظ لاہور قلندرز کی کمان سنبھالیں گے۔

پی ایس ایل فور، بتیس دن اور چونتیس میچ، پر مشتمل ہے، پہلی بار شارجہ کے میدان بھی شامل کر لئے گئے۔ صحرائی میدانوں سے پی ایس ایل کی پاکستان میں واپسی ہو گی۔

آٹھ میچ اپنی سرزمین پر کھیلیں جائیں گے، زندہ دلان کے شہر لاہور میں کرکٹ کی بہار آئے گی، شہر قائد میں 17 مارچ کو ٹائٹل مقابلہ ہو گا۔

 

 

Advertisement