وزیراعظم عمران خان کے بیٹوں سلمان اور قاسم کی کرکٹ میں انٹری؟

Last Updated On 10 September,2019 04:16 pm

لندن: (روزنامہ دنیا) سلمان اور قاسم کی والدہ اور وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لگائی جانے والی سٹوری میں بیٹوں کی کرکٹ میں انٹری کا عندیہ دیا۔

جمائما گولڈ سمتھ کی سٹوری میں دیکھا گیا کہ سلمان اور قاسم کرکٹ ڈریس میں میدان میں موجود ہیں۔ ایک اور تصویر میں وزیراعظم کے صاحبزادے سلمان کو بلے اور پیڈ میں دیکھا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹے سلیمان اور قاسم بھی والد عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑے ہیں۔ ان کی سابقہ اہلیہ جمائما نے دونوں بیٹوں کی کرکٹ میں انٹری کا عندیہ دے دیا ہے۔

جمائما گولڈ سمتھ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بیٹوں کی کرکٹ ڈریس والی تصاویر بھی جاری کی ہیں

ان تصاویر میں سلیمان اور قاسم کرکٹ ڈریس میں میدان میں موجود ہیں۔ ایک اور تصویر میں وزیراعظم عمران خان کے صاحبزادے سلیمان کو بلے اور پیڈ میں دیکھا گیا۔
 

Advertisement