پشاور زلمی کا پی ایس ایل فائیو کیلئے منفرد ترانہ ریلیز

Last Updated On 16 February,2020 08:47 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پشاور زلمی کا پی ایس ایل فائیو کیلئے انتہائی منفرد اور پشتو ہپ ہاپ ترانہ ریلیز کر دیا گیا ہے۔ اس ترانے میں پشاور زلمی کے سپر سٹار کرکٹرز کے علاوہ مہوش حیات اور حانیہ عامر جلوہ گر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا اور برانڈ ویلیو کے لحاظ سے پاکستان سپر لیگ کی نمبرون پشاور زلمی نے ایچ بی ایل سیزن فائیو کے لیے آفیشل ترانہ ریلیز کر دیا ہے۔

پشتو ہپ ہاپ کے منفرد لیکن زلمی اور کرکٹ فینز کے جوش وجذبے کو بڑھا دینے والے اس ترانے میں جہاں پشاور زلمی سٹار کرکٹرز ڈیرن سیمی، کامران اکمل، وہاب ریاض، حسن علی اور محمد محسن شریک ہیں تو وہیں شوبز سپر سٹارز مہوش حیات اور ہانیہ عامر کی شاندار پرفارمنس نے شائیقین کرکٹ کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔

Zalmi by Fortitude کا یہ ٹائٹل اینتھم نوجوان بینڈ پختون کور (Pakhtoon Core) نے تیار کیا، جس میں پشتو کی منفرد ہپ ہاپ ٹیون اور فینز کے دلوں کو گرما دینے والے بول اور انداز شامل ہیں۔

 

Advertisement