’ہمیں آپ کی نفرت کو رد کرنے کی آزادی ہے‘: شعیب اختر کی فرانسیسی صدر پر تنقید

’ہمیں آپ کی نفرت کو رد کرنے کی آزادی ہے‘: شعیب اختر کی فرانسیسی صدر پر تنقید

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر راولپنڈی ایکسپریس کہلانے والے فاسٹ باؤلر نے فرانسیسی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ اگر آپ کو نفرت کی آزادی ہے تو ہمیں آپ کی نفرت کو رد کرنے کی آزادی ہے۔

 سابق فاسٹ باؤلر نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر بھی اس حوالے سے لکھا کہ تمام مسلم ممالک نے فرانس کی مصنوعات کا بائیکاٹ شروع کر دیا ہے۔ دنیا بھر میں مسلمانوں کی آبادی 28 فیصد ہے۔ جو دنیا کی جی ڈی پی کا 80 ٹریلین ڈالر بنتا ہے۔

انسٹاگرام پر شعیب اختر کے پیغام کو ہزاروں لوگوں نے پسند کیا ، ٹوئٹر اور فیس بک پر بھی ان کے پیغام کو ہزاروں لوگوں نے سراہا ہے۔ شعیب اختر نے اپنے تینوں اکائونٹس پر پیغام کے ساتھ ’فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔