جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سکواڈ کا اعلان

Published On 12 March,2021 03:32 pm

لاہور: (دنیا نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ نےجنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سکواڈز کا اعلان کر دیا، بابر اعظم کپتان کے فرائض انجام دیں گے۔

 پی سی بی کی جانب سے جنوبی افریقہ کے خلاف 18 رکنی ون ڈے ٹیم میں امام الحق ، فخر زمان ، عبداللہ شفیق ، حیدر علی ،دانش عزیز ، سعود شکیل ، فہیم اشرف ، محمد وسیم جونیئر ، شاداب خان اور محمد نواز،شامل ہیں جبکہ محمد رضوان ، سرفراز حمد ،شاہین شاہ آفریدی ، حارث روف ، محمدحسنین اور عثمان قادرکو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ٹی ٹونٹی سکواڈ کے کپتان بھی بابر اعظم ہی ہوں گے جبکہ شاداب خان کو نائب کپتان بنایا گیا ہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں شرجیل خان ، محمد حفیظ ، حیدر علی ،دانش عزیز ، آصف علی ، محمد نواز ،فہیم اشرف ، محمد وسیم جونئیر ، محمد رضوان ، سرفرازحمد ،شاہین شاہ آفریدی ، حارث روف محمد حسنین شامل ہیں جبکہ حسن علی ، ارشد اقبال اور عثمان قادر کو بھی سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اسکواڈ کا اعلان دس مارچ کو کیا جانا تھا لیکن پی ایس ایل کے باقی میچوں کی شیڈولنگ اور ممکنہ طور پر جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے دوروں میں تاخیر کے باعث ایسا نہیں ہو سکا البتہ پی ایس ایل کا معاملہ طے ہوجانے کے بعد آج 18 رکن ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے۔

 

Advertisement