400 میچز میں امپائرنگ، علیم ڈار دنیا کے پہلے امپائر بن گئے

400 میچز میں امپائرنگ، علیم ڈار دنیا کے پہلے امپائر بن گئے

تفصیلات کے مطابق پاکستانی امپائر علیم ڈار نے ایک اور اعزاز کو گلے لگا لیا، انٹرنیشنل میچز میں انہوں نے 400 میچز مکمل کر لیے ہیں، اس طرح وہ دنیا کے نمبر ون امپائر بن گئے ہیں۔ علیم ڈار نے 136 ٹیسٹ، 211 ون ڈے، 53 ٹی 20 میچز میں امپائرنگ کی۔

امپائرنگ میں 4 سنچریز مکمل کرنے پر علیم ڈار نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ والدین، پرستاروں اور میڈیا کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

دوسری طرف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھی 400 انٹرنیشنل مکمل کرنے پر پاکستانی امپائر علیم ڈار کو مبارکباد دی ہے۔