دورہ زمبابوے: شاداب کی جگہ سپنر زاہد محمود سکواڈ میں شامل

دورہ زمبابوے: شاداب کی جگہ سپنر زاہد محمود سکواڈ میں شامل

دونوں ٹیموں کے مابین تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز 21 سے 25 اپریل تک ہرارے میں کھیلی جائے گی۔

علاوہ ازیں بیٹسمین فخر زمان کوبھی جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے خلاف ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کے لیے قومی سکواڈ کے ہمراہ روک لیا گیا ہے۔

لیگ اسپنر زاہد محمود ابتدائی طور پر زمبابوے کے خلاف قومی ٹیسٹ اسکواڈ جبکہ فخر زمان جنوبی افریقہ کے خلاف قومی ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ کا حصہ تھے۔

قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے ٹیم منیجمنٹ کی درخواست پر دونوں تبدیلیوں کی منظوری دے دی ہے۔