کراچی: قومی خواتین کرکٹرز کی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے تربیتی کیمپ کا انعقاد

Published On 28 April,2021 08:49 am

کراچی: (دنیا نیوز) قومی خواتین کرکٹرز کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے کراچی میں پی سی بی ویمن ونگ نے تربیتی کیمپ لگا دیا، چیف سلیکٹر عروج ممتاز کہتی ہیں کہ ورلڈ کپ پر فوکس ہے۔

کراچی میں لگے قومی خواتین کرکٹرز کے تربیتی کیمپ کی کمانڈ ہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ کر رہے ہیں۔ سینئر ویمن کھلاڑیوں کو فزیکل ٹریننگ کے ساتھ بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ ڈرلرز بھی کرائی جا رہی ہیں۔

چیف سلیکٹر عروج ممتاز کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو مستقبل میں آنے والی سیریز کے لئے تیار کرنا مقصد ہے، فاسٹ بولر ماہم طارق اور وکٹ کیپر سدرا نواز نے کیمپ کو مفید قرار دیا۔

ویمن کیمپ میں کھلاڑیوں کی فٹنس بہتر بنانے کے لئے کام کیا جا رہا ہے، کپتان بسمہ معروف نجی مصروفیات کے باعث کیمپ میں شریک نہیں۔  

Advertisement