پی ایس ایل 6، پاکستانیوں کا ’جانِ من‘ بننے کا منتظر ہوں: جانِ من مالان

پی ایس ایل 6، پاکستانیوں کا ’جانِ من‘ بننے کا منتظر ہوں: جانِ من مالان

خیال رہے کہ کھلاڑیوں اور آفیشلز میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے کے بعد پی سی بی نے ایونٹ کو غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردیا تھا۔

پی ایس ایل کے باقی میچز یکم سے 20 جون تک کراچی میں کھیلے جائیں گے، ایک ہفتے کا قرنطینہ 22 مئی سے شروع ہو گا۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں جانِ من مالان نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ میں شامل ہونے کیلئے پرجوش ہوں، اس فرنچائز کے بارے میں بہت سی زبردست باتیں سن رکھی ہیں۔

جنوبی افریقی کرکٹر نے یہ بھی کہا کہ مجھے ابھی ہی معلوم ہوا کہ جانِ من مالان کے اردو میں کیا معنی ہیں، لہذا میں کوشش کروں گا کہ اپنی پرفارمنس سے پاکستانیون کا ’جانِ من‘ بن سکوں۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ ’یونائیٹڈ وی وِن‘ کا بھی استعمال کیا۔