شاہد آفریدی کی فلسطینیوں کے حق میں نظم نے سب کے دل جیت لیے

Published On 20 May,2021 10:29 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی مظلوم فلسطینیوں کے حق میں نظم نے سب کے دل جیت لیے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اسرائیلی دہشتگردی کا شکار غزہ کے معصوم بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ایک خوبصورت نظم تحریر کی ہے۔

شاہد آفریدی نے گزشتہ شب یہ نظم دو تصاویر کے ساتھ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی۔

ایک تصویر میں وہ اپنی بیٹی کے ہمراہ موجود ہیں اور دونوں نے فلسطین کا پرچم اٹھا رکھا ہے جب کہ دوسری تصویر میں بھی لالا کے ساتھ ان کی بیٹی موجود ہے۔

شاہد آفریدی نے ٹوئٹ میں فلسطین کے بچوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا یہ پیغام ارض فلسطین کے بچو تمہارے لیے ہے۔

 یہاں دور بہت دور ہیں ہم،

مگر یہ دل ہمارے دھڑکتے ہیں تمہارے ساتھ،

اسی طرح جس طرح سے ہمارے آبا اور ان کے آبا کے دل،

تمہارے اجداد کے ساتھ دھڑکتے تھے

دکھ، اندیشہ، خوف اور فکر کی تمام گرہیں عارضی ہیں

غم کی تمام راہیں عارضی ہیں! 

آخر میں شاہد آفریدی نے آزاد فلسطین ہو کا ہیش ٹیگ استعمال کیا۔
 

Advertisement