تازہ ترین
  • بریکنگ :- چیف جسٹس عمرعطا بندیال کوجسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا خط
  • بریکنگ :- جوڈیشل کمیشن اجلاس ان کیمرہ نہیں ہونا چاہیے،جسٹس قاضی فائزعیسیٰ
  • بریکنگ :- ججز تقرری کیلئے اجلاس سے متعلق عوام کو علم ہونا چاہیے،جسٹس فائزعیسیٰ
  • بریکنگ :- جسٹس فائزعیسیٰ کارجسٹرارسپریم کورٹ کےسیکرٹری جوڈیشل کمیشن ہونے پراعتراض
  • بریکنگ :- رجسٹرارسپریم کورٹ سرکاری ملازم ہے،وزیراعظم ہاؤس سے تقرر ہوا،خط
  • بریکنگ :- رجسٹرارسپریم کورٹ نےعمران خان اورپارٹی کےمقدمات فوری مقررکرائے،خط

پی ایس ایل 6 کے بقیہ تمام میچز فیس بک پر براہ راست نشر ہوں گے

Published On 04 June,2021 05:39 pm

ابوظہبی: (ویب ڈیسک) 9 جون بروز بدھ سے ابوظہبی میں شروع ہونے والے پاکستان کرکٹ کے سب سے بڑے ایونٹ پی ایس ایل 6 کے بقیہ تمام میچز فیس بک پر براہ راست نشر کئے جائیں گے۔ یہ تمام میچ پیڈ آن لائن ایونٹس کے پلیٹ فارمز کے تحت نشر کئے جائیں گے۔

پیڈ آن لائن ایونٹس کے تحت میچز کی براہ راست نشریات سے پی سی بی کو میچز مونیٹائز کرنے کا موقع ملے گا۔ ناظرین کو میچز کی براہ راست نشریات دیکھنے کیلئے یک وقتی سائن اپ عمل سے گزرنا ہوگا، جس کے بعد وہ کسی بھی وقت میچز دیکھ سکیں گے۔

اس آن لائن پروگرام کی امریکا، کینیڈا، کیربین، برطانیہ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، افریقا، مشرق وسطیٰ، افغانستان، بھارت، پاکستان، سری لنکا، بنگلا دیش، بھوٹان، نیپال اور مالدیپ سمیت دنیا بھر میں رسائی ممکن ہو سکے گی کیونکہ ان مذکورہ ممالک میں پی سی بی پہلے ہی اپنے براڈ کاسٹ معاہدے کر چکا ہے۔

فیس بک پر ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کی لائیو سٹریم مندرجہ ذیل لنک پر دستیاب ہوگی:

https://www.facebook.com/business/help/641168013278750?id=249507379665693

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ دیوانوں کے لیے اچھی خبر، پی ایس ایل میچز 9 جون سے ابوظہبی میں شروع

ٹورنامنٹ کے میچز یو اے ای وقت کے مطابق رات 8 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے) شروع ہوں گے، ڈبل ہیڈرز والے روز پہلا میچ یو اے ای وقت کے مطابق شام 5 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق 6 بجے) شروع ہوگا۔ میچز24جون تک ابوظہبی میں جاری رہیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ بقیہ میچز کا مکمل شیڈول کچھ دیر بعد جاری کرے گا۔

پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کے شیڈول کے مطابق 9 جون کو لاہورقلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ ہوگا۔

10 جون کو ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان میچ ہوگا

11 جون کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ ہوگا

12 جون کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کا میچ ہوگا

13 جون کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کا میچ ہوگا

14 جون کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان میچ ہوگا

15 جون کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز مدمقابل ہوں گے

16 جون کو ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ ہوگا

17 جون کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان میچ ہوگا

18 جون کو ملتان سلطانزاورلاہورقلندرزمدمقابل ہوں گے

19 جون کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ کراچی کنگز سے ہوگا۔