پی ایس ایل 6: اسلام آباد یونائیٹڈ نےکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو 10 وکٹوں سے شکست دے دی

Published On 12 June,2021 02:04 am

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ 6 کے 18 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نےکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی تیز ترین فتح، دس اوورز میں ہدف پورا کرلیا۔

پی ایس ایل 6 کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس یت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا آغاز ہی مایوس کن رہا جس کا سلسلہ آخرتک جاری رہا، اور پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 133 رنزبناکر ڈھیر ہوگئی۔

گلیڈی ایٹرز کے بلے باز جیک ویدرالڈ 43 رنز بناکر نمایاں رہے، اسلام آباد یونائیٹڈ کے حسن علی، محمد وسیم جونیئراور محمد موسیٰ نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں ، عاکف جاوید اورشاداب خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔



اسلام آباد یونائیٹڈ کے بلے باز عثمان خواجہ اور کولن منرو نے ابتدا سے ہی جارحانہ انداز اپنایا جو آخر تک جاری رہا، کولن منرو 36 گیندوں پر 5 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 90 رنزبناکر ناٹ آؤٹ رہے ، عثمان خواجہ بھی 40 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ 134 رنز کا ہدف اسلام آباد یونائیٹڈ نے 10 اوورز میں حاصل کرلیا۔