پی ایس ایل 6 فائنل، شاہد آفریدی کو ملتان سلطانز کے ساتھی کھلاڑیوں کی یاد آنے لگی

پی ایس ایل 6 فائنل، شاہد آفریدی کو ملتان سلطانز کے ساتھی کھلاڑیوں کی یاد آنے لگی

یاد رہے کہ ملتان سلطانز کے سٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کمر کی انجری کے باعث پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچز سے باہر ہوگئے تھے، شاہد آفریدی نے پاکستان سپر لیگ 6 کے چار میچز میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کی تھی۔

تاہم اب ملتان سلطانز پہلی بار ایونٹ کے فائنل میں پہنچ چکی ہے، پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے ٹیم کے فائنل میں پہنچنے پر خوشی کا اظہار کیا اور ساتھ ہی شاہد آفریدی کے نام پیغام میں لکھا کہ ہم ان میچز میں شاہد آفریدی کو بہت مِس کررہے ہیں۔

علی ترین کے ٹوئٹ پر شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ بھی اپنی ٹیم کو یاد کررہے ہیں اور یہ حسرت ہی رہ گئی کہ وہ بھی ابوظبی میں کھیل رہے ہوتے۔