پی سی بی نے ملتان سلطانز کی نیلامی کیلئے خواہشمند پارٹیز کو مدعو کر لیا

Published On 14 January,2026 10:03 am

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ملتان سلطانز کی فروخت کیلئے اشتہار جاری کر دیا۔

پی سی بی نے ملتان سلطانز کی نیلامی کیلئے خواہشمند پارٹیز کو مدعو کر لیا، خواہشمند پارٹیز ملتان ٹیم کے فرنچائز رائٹس کیلئے بڈ کر سکتی ہیں۔

پی سی بی کے مطابق ٹیکنیکل پروپوزلز کیلئے دستاویزات جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 جنوری ہے، تیکنیکی طور پر کوالیفائیڈ بڈرز اگلے مرحلے میں داخل ہوں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ایک سال کے لئے پی سی بی نے فرنچائز کو خود چلانے کا فیصلہ کیا تھا، دو فرنچائز کی ریکارڈ فروخت کے بعد پی سی بی نے ملتان سلطانز کو بیچنے کا فیصلہ کیا ہے۔