کراچی میں سندھ رینجرز کے زیراہتمام آزادی کرکٹ میچ کا انعقاد

Published On 13 August,2021 12:47 pm

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائدؒ میں جشن آزادی کی مناسبت سے سندھ رینجرز کے زیراہتمام آزادی کرکٹ میچ کاانعقاد کیا گیا جس میں کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

ترجمان رینجرز کے مطابق شوبز اور محافظ الیون کے درمیان کھیلے جانے والے کرکٹ میچ میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل افتخار حسن چوہدری، کرکٹ اور شوبز کے ستارے بھی شریک ہوئے۔ میچ کے دوران کورونا ایس او پیز کو ملحوظ ِ خاطر رکھا گیا، شرکاء نے سبز ہلالی پرچم لہرا کر پاکستان سے محبت کا اظہار کیا اور کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا۔

سنسنی مقابلے کے بعد شوبز ٹیم نے جیت اپنے نام کی، کورکمانڈر کراچی نے نمایاں کارکردگی کے حامل کھلاڑیوں میں میڈلز اور انعامات تقسیم کیے جبکہ
کورکمانڈر کراچی نے 74 ویں یوم آزادی کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔
 

Advertisement