کابل میں کرکٹ میچ دیکھنے کیلئے ہزاروں افراد اسٹیڈیم امڈ آئے

Published On 04 September,2021 10:16 am

کابل: (دنیا نیوز) کابل میں کرکٹ میچ دیکھنے کیلئے ہزاروں افراد اسٹیڈیم امڈ آئے۔ شائقین نے خوب ہلہ گلہ کیا اور میچ کو خوب انجوائے کیا۔

طالبان کے برسر اقتدار آنے کے بعد کابل میں پہلا کرکٹ میچ کھیلا گیا، جسے دیکھنے کیلئے شہریوں کی بڑی تعداد اسٹیڈم پہنچی، شائقین نے میچ کا خوب لطف اٹھایا۔

شہریو ں نے کھیلوں کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں حصہ لینے والے کچھ افغان کھلاڑیوں نے بھی میچ میں حصہ لیا۔
 

Advertisement