بھارتی انڈر19کرکٹ ٹیم کا سابق کپتان ہارٹ اٹیک سے چل بسا

بھارتی انڈر19کرکٹ ٹیم کا سابق کپتان ہارٹ اٹیک سے چل بسا

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اوی بروٹ ریاست گجرات کے دارالحکومت احمد آباد میں اپنے گھر میں ٹیلی ویژن پر آئی پی ایل کا فائنل دیکھ رہاتھا کہ اسی دوران اسے ہارٹ اٹیک ہوا۔ اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

خیال رہے کہ 29 سالہ اوی بھارت کی انڈر 19 ٹیم کے کپتان رہ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ انہوں نے 2011 میں فرسٹ کلاس کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔ وہ رنجی ٹرافی میں سوراشٹر کی ٹیم کیلئے بطور وکٹ کیپر اوپننگ بلے باز کھیل رہے تھے۔