ٹی20ورلڈ کپ:نمیبیا نے نیدر لینڈز کو6وکٹوں سے مات دیدی

ٹی20ورلڈ کپ:نمیبیا نے نیدر لینڈز کو6وکٹوں سے  مات دیدی

ابوظہبی میں کھیلے گئے میچ میں نیدر لینڈز کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے4وکٹوں کے نقصان پر 164رنز بنائے،میکس او ڈاؤڈ نے سب سے زیادہ 70رنزبنائے جبکہ کولن ایکرمین35اور سکاٹ ایڈورز ناٹ آؤٹ21رنز بناکر نمایاں بیٹر رہے۔

165رنز کا ہدف نمیبیا کی ٹیم نے 4وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا،کپتان جیرہارڈ نے 32رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ڈیوڈ ویزے نے ناقابل شکست66سکور کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔