لاہور: (ویب ڈیسک) ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں انگلش باؤلرز کی زبردست باؤلنگ کے باعث مورگن الیون نے دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز ٹیم کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں دبئی میں کھیلے جانے والے 14 ویں میچ میں انگلینڈ کی طرف سے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا جو کہ درست ثابت ہوا۔ ہیوی ویٹ بیٹنگ پر مشتمل ویسٹ انڈیز کی ٹیم کی طرف سے اننگز کا آغاز سیمنز اور لوئس نے کیا، تاہم دونوں اوپنرز 9 سکور پر پویلین لوٹ گئے۔
کرس گیل 13 سکور بنا کر سرفہرست رہے، دیگر بیٹرز میں ڈبل فیگر ہندسہ عبور نہ کر سکے۔ سیمنز 3، لوئس6، ہیٹمائر 9، براوو 5، پوران 1، رسل صفر، کپتان پولارڈ 6، میکوئے صفر پر آؤٹ ہوئے۔ پوری ٹیم 15 ویں اوورز میں محض 55 رنزپر ڈھیر ہو گئی۔ عادل رشید نے 4 شکار کیے، معین علی اور ملز کے حصے میں دودو وکٹیں آئیں۔
آسان ہدف انگلینڈ کی ٹیم نے 9 ویں اوورز میں 4 وکٹوں پر حاصل کر لیا۔ جیسن روئے11، جونی بیرسٹو 9، معین علی 3،لیام لیونگسٹون 1 سکور بنا کر ہوئے۔ عقیل حسین نے دو جبکہ راوی رامپال نے ایک وکٹ حاصل کی۔