لاہور:(ویب ڈیسک) ٹی 20ورلڈ کپ کے 37ویں میچ میں بھارت نے سکاٹ لینڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 8وکٹوں سے ہرادیا ہے۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے گروپ 2 کے میچ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیتا اور سکاٹش قائد کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔
سکاٹ لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 85 رنز بنائے۔ مونسے 24 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، دیگر کھلاڑیوں میں کوٹزر 1، کراس2، برینگٹن صفر، میکلوڈ 16، لیسک 21، سفیان شریف0، ایون0 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ واٹ نے 14 رنز کی اننگز کھیلی۔
بھارت کی طرف سے جدیجا اور محمد شامی نے 3.3 شکار کیے۔ بمرا نے دو جبکہ ایشون کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔
86رنز کا ہدف بھارتی ٹیم نے جارحانہ بلے بازی کی بدولت صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 7اوور ز میں حاصل کرلیا،کے ایل راہول50رنز بناکر آؤٹ ہوئےجبکہ روہت شرما 30سکور بناکر پویلین لوٹے۔