پاک ونڈیز سیریز، سو فیصد تماشائیوں کو سٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

پاک ونڈیز سیریز، سو فیصد تماشائیوں کو سٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

ویسٹ انڈیز کا دورہ رواں ماہ شیڈول ہے، پاکستان اور مہمان ٹیم کے درمیان تین ٹی 20 اور پھر تین ون ڈے میچز کی سیریز 13 دسمبر سے کراچی میں شروع ہو گی جس کی تیاریاں ابھی سے تیز ہو گئی ہیں، شہرقائد میں سکیورٹی پلان بھی تیار کر لیا گیا ہے۔

پاک ونڈیز سیریز میں سٹیڈیم شائقین سے مکمل بھرا ہوگا۔ این سی او سی کے ہدایت نامہ کے مطابق ویکسین شدہ افراد ہی سٹیڈیم میں میچ دیکھ سکیں گے۔

پاکستان سپر لیگ میں تماشائیوں کو اجازت دینے کا فیصلہ دسمبر کے تیسرے ہفتے میں ہوگا۔ ٹکٹوں کی فروخت جمعے سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ کوویڈ صورتحال میں تماشائیوں سے بھرے سٹیڈیم میں ہونے والی یہ پہلی سیریز ہوگی۔