پی ایس ایل7 : لاہور قلندرز کیخلاف ملتان سلطانز نے رنز کا کوہ ہمالیہ سر کر لیا

Published On 29 January,2022 04:09 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 7 ویں ایڈیشن کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کی جانب سے ملنے والا رنز کا کوہ ہمالیہ سر کر لیا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے کراچی میں ہونے والے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر حریف قائد شاہین شاہ آفریدی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

ملتان سلطانز بیٹنگ:

ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز محمد رضوان اور شان مسعود نے کیا، دونوں نے ابتداء سے ہی جارحانہ انداز میں بیٹنگ کی اور وکٹ کے چاروں طرف زبردست شارٹس کھیلے۔

 دونوں بیٹسمینوں نے لاہور قلندرز کی ایک بھی نہ چلنے دی اور نصف سنچریاں بنائیں، 150 کے مجموعی سکور پر لیفٹ ہینڈ بیٹسمین 83 سکور بنا کر راشد خان کی گینڈ پر بولڈ ہو گئے۔ محمد رضوان کی اننگز کا خاتمہ شاہین شاہ آفریدی نے کیا۔ وکٹ کیپر بیٹر نے 69 سکور کی بناری کھیلی۔

حارث رؤف کی زبردست گیند پر ریلی روسو 5 سکور بنا کر بولڈ ہو گئے۔ 19 ویں اوورز کے شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر ٹم ڈیوڈ بولڈ ہوئے، تاہم بیلز نہ گر سکی۔ اس سے اگلی ہی گیند پر فاسٹ باؤلر نے ٹم کو پویلین بھیج دیا۔ صہیب مقصود 20 رنز پر وکٹ گنوا بیٹھے۔

 آخری اوور میں خوشدل شاہ کی جارحانہ اننگز کی بدولت ملتان سلطانز نے رنز کا کوہ کمالیہ سر کر لیا۔ بیٹر نے 4 گیندوں پر 18 رنز بنائے۔ شاہین شاہ آفریدی نے 3 ، حارث رؤف اور راشد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

لاہور قلندرز بیٹنگ:

اس سے قبل لاہور قلندر کے اوپنرز بیٹسمین نے شروع سے ہی جارحانہ انداز میں بیٹنگ کا آغاز کیا۔ فخر زمان اور عبداللہ شفیق نے 89 رنز کی شرکت داری قائم کی۔ فخر زمان نے 35 گیندوں پر 2 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 76 رنز بنائے۔ انہیں احسان اللہ نے آؤٹ کیا۔

عبداللہ شفیق 3 چوکوں کی مدد سے 24 رنز بناکر عمران طاہر کی گیند کا شکار بنے۔ محمد حفیظ زیادہ دیر تک وکٹ پر ٹھہر نہ سکے اور 16 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، انہیں خوشدل شاہ نے آؤٹ کیا۔

کامران غلام کی اننگز 43 رنز پر ختم ہو گئی، ڈیوڈ ویلی نے پویلین بھیجا۔ بین ڈنک 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ راشد خان نے 17 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جبکہ ڈیوڈ ویزے 13 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ لاہور نے مقررہ اوورز میں 206 رنز بنائے۔ ڈیوڈ ویلی، عمران طاہر، احسان اللہ، خوشدل شاہ اور شاہنواز دھانی نے ایک ایک وکٹ لی۔

لاہور قلندرز سکواڈ:

فخر زمان، عبد اللہ شفیق، کامران غلام، محمد حفیظ، بین ڈنک، ڈیوڈ ویزے، سمت پٹیل، راشد خان، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، زمان خان

ملتان سلطانز سکواڈ:

شان مسعود ،محمد رضوان (کپتان)، صہیب مقصود، ریلی روسو، ٹم ڈیوڈ، خوشدل شاہ، ڈیوڈ ویلی، عمران طاہر، احسان اللہ، عمران خان سینئر، شاہنواز دھانی

Advertisement