عبداللہ شفیق مستقبل کے عظیم بلے باز ہوں گے، رمیز راجہ کی قومی ٹیم کو مبارکباد

عبداللہ شفیق مستقبل کے عظیم بلے باز ہوں گے، رمیز راجہ کی قومی ٹیم کو مبارکباد

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے گال میں کامیابی حاصل کر کے ساری دنیا کو غلط ثابت کردیا، قومی ٹیم نے کمال کر دیا، شاندار انداز میں ہدف حاصل کیا، جیت پر بابر اعظم کو خصوصی مبارکباد۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ عبداللہ شفیق مستقبل کے عظیم بلے باز ہوں گے، وہ زبردست اور انتہائی پر سکون انداز میں بلے بازی کرتے ہیں۔