کرکٹر کے بعد بابر اعظم ٹینس پلیئر بن گئے

Published On 21 September,2022 05:58 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹینس پلیئر بن گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ویڈیو شیئر کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی اپنا وقت ٹینس، گالف اور بلیئرڈ کھیلنے میں صرف کر رہے ہیں۔

ویڈیو میں بابر اعظم، محمد حسنین، محمد حارث اور حارث رؤف کو ٹینس کھیلتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اس کے بعد بابر اعظم اور انگلش کھلاڑی انڈور گالف میں اپنی مہارت دکھا رہے ہیں۔

 پی سی بی کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو میں بابر اعظم کو بلیئرڈ کھیلتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹی 20 میچ میں شکست دی جبکہ دوسرا مقابلہ جمعرات کو ہوگا۔
 

Advertisement