پرانے طرز کی کرکٹ ہماری انگلینڈ کیخلاف شکست کی وجہ ہے: شاہد آفریدی

پرانے طرز کی کرکٹ ہماری انگلینڈ کیخلاف شکست کی وجہ ہے: شاہد آفریدی

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ سمیت کئی دیگر ٹیسٹ نیشنز ممالک نے جارحانہ کرکٹ کو اپنایا ہے، صرف کپتان بابراعظم کو شکست کا ذمہ دار ٹھہرانا ناانصافی ہے، یہ بات حقیقت ہے کہ فاسٹ باؤلرز کی عدم دسیتیابی کی وجہ سے انگلش ٹیم کو آؤٹ کرنا مشکل ہوگیا تھا۔

شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سابق کرکٹرز اور بورڈ کو گراس روٹ لیول پر کام کرنے کی ضرورت ہے جہاں سے ٹیلنٹ ملتا ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ شاہنواز دھانی اور محمد حسین نے آسٹریلیا کا دورہ کیا تھا لیکن جب ہمیں انکی ضرورت پڑی تو وہ اچانک سیریز سے باہر ہو گئے۔