لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کی دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کے بلے باز فخر زمان کا کہنا ہے کہ ان کا گول اس سیزن میں ٹاپ سکورر بننا اور اپنی کارکردگی سے قلندرز کو جتوانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل سے قبل کیمپ میں بڑی اچھی تیاری کرنے کا موقع ملا ہے، نیٹ سیشنز کے بعد میچز بھی کھیلے ہیں جس دوران کھلاڑیوں کو ایک دوسرے کو جاننے کا موقع ملا ہے جس کا پی ایس ایل میں فائدہ ہوگا۔
فخر زمان نے کہا کہ انجری سے واپس آیا ہوں اس لیے پریکٹس کے دوران کوشش یہی تھی کہ وکٹ پر زیادہ سے زیادہ کھیلوں، وقت گزاروں تاکہ گیند بیٹ پر آئے، میں نے نئی چیز کرنے کی کوشش نہیں کی بنیادی چیزوں پر کام کیا، ریورس سوئپ کھیلنا پریکٹس کا حصہ ہے۔