ملتان سلطانز کے تمام کھلاڑی فٹ، ہوم گراؤنڈ کا فائدہ اٹھائیں گے، مشتاق احمد

ملتان سلطانز کے تمام کھلاڑی فٹ، ہوم گراؤنڈ کا فائدہ اٹھائیں گے، مشتاق احمد

ملتان سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشتاق احمد نے کہا کہ دعا گو ہیں پی ایس ایل خیریت سے ہو، لڑکوں کو کہا ہے کہ اپنی نیچرل گیم کھیلیں، ملتان ڈویژن میں بہت زبردست کرکٹر پیدا ہوئے، ہماری کوشش یہی رہتی ہے کہ مومینٹم دوسری ٹیم کی طرف شفٹ نہ ہونے دیں۔

انہوں نے کہا کہ ملتان سلطانز کے فین ٹیم کو ہر کنڈیشن میں سپورٹ کرتے ہیں، شاہین آفریدی کی نئی نئی شادی ہوئی ہے ان کا فوکس زیادہ شادی پر ہوگا تو اس کا فائدہ ہمیں ہوگا۔

مشتاق احمد کا مزید کہنا تھا کہ مقامی لڑکے جب بین الاقوامی کھلاڑیوں کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرتے ہیں تو انہیں بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے، پی ایس ایل کا سب سے بڑا فائدہ یہی ہے کہ ہمارے مقامی کھلاڑی بین الاقوامی کھلاڑیوں سے سیکھتے ہیں۔