عمران طاہر نے راشد خان سے سیکھی گگلی سکندر ضا کو بھی سکھا دی

عمران طاہر نے راشد خان سے سیکھی گگلی سکندر ضا کو بھی سکھا دی

لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان نیشنل سٹیڈیم کراچی پر گزشتہ شب میچ کے بعد جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے عمران طاہر اور زمبابوے کی نمائندگی کرنے والے سکندر رضا کی ملاقات ہوئی۔

سکندر رضا کی درخواست پر عمران طاہر نے سپنر کو گگلی باؤلنگ کے مفید مشورے دئیے، عمران طاہر نے افغانی کرکٹر راشد خان سے سیکھی گگلی تیکنیک سکندر ضا کو بھی سیکھائی۔

اس موقع پر سکندر رضا کا کہنا تھا کہ اگر فرنچائز کرکٹ نہ ہوتی تو مجھے اپنے سکلز بہتر بنانے کے ایسے مواقع نہ ملتے، انٹرنیشنل کرکٹ میں آپ کو یہ سب کچھ نہیں ملتا لیکن فرنچائز کرکٹ میں دنیا کے ٹاپ سٹارز سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔