قلندرز کے مداحوں کیلئے خوشخبری: انگلینڈ کے 2 کرکٹرز اگلے میچ سے دستیاب

Published On 22 February,2023 02:07 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) انگلینڈ کے دو کرکٹرز اگلے میچ سے قبل لاہور قلندرز کا سکواڈ جوائن کرلیں گے۔

انگلش کرکٹر جارڈن کاکس 23 اور سیم بلنگز 25 فروری کو لاہور پہنچ کر قلندرز کو جوائن کریں گے، سیم بلنگز اور جارڈن کاکس پشاور زلمی کے خلاف میچ میں لاہور قلندرز کو دستیاب ہوں گے۔

لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ 26 فروری کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔

دوسری جانب ویسٹ انڈیز کے شائے ہوپ کا لاہور قلندرز کے ساتھ سفر مکمل ہو گیا ہے، وہ تین میچز کیلئے پاکستان آئے تھے جبکہ لاہور قلندرز کا سکواڈ آج کراچی سے لاہور روانہ ہو گا۔