کراچی کنگز کی شکست پر وسیم اکرم غصے سے آگ بگولہ

کراچی کنگز کی شکست پر وسیم اکرم غصے سے آگ بگولہ

پی ایس ایل کے سیزن 8 میں کراچی کنگز کی ملتان سلطان سے شکست پر وسیم اکرم جذبات قابو میں نہ رکھ پائے اور غصے میں آ کر سامنے رکھی کرسی کو لات دے ماری۔

ڈریسنگ روم میں ایک وقت مہمان ٹیم کا پلڑا بھاری نظر آنے پر سابق کپتان کے چہرے پر مسکراہٹ تھی مگر شکست پر انہوں نے مایوسی میں کرسی کو ٹھوکر مار دی۔

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ 8 میں اب تک کراچی کنگز 5 میچز میں صرف ایک فتح ہی حاصل کر پائے ہیں۔