ٹی ٹونٹی میں کچھ بھی ہو سکتا ہے، کوشش کرینگے کراچی کو لاہور میں شکست دیں، فخر زمان

Published On 01 March,2023 05:51 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور قلندرز کے اوپنر فخر زمان نے کہا ہے کہ ٹی ٹونٹی میں کچھ بھی ہو سکتا ہے، کوشش کریں گے کہ کراچی کو لاہور میں شکست دیں۔

لاہور قلندرز کے مایہ ناز بلے باز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پلان یہی ہوتا ہے کہ گراؤنڈ میں اچھی کارکردگی دکھائیں، نسیم شاہ اور محمد حسنین زبردست باؤلنگ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کوشش ہے کہ پہلے اوور کی پرفارمنس برقرار رکھوں: شاہین آفریدی

فخر زمان نے کہا کہ بطور اوپنر کوشش ہوتی ہے تیز کھیلوں اور ٹیم کی جیت میں اپنا کردار ادا کروں، لاہور قلندرز کی انتظامیہ اچھی کارکردگی پر کھلاڑی کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کی سائیڈ بھی کافی مضبوط ہے، ٹی ٹونٹی میں کچھ بھی ہوسکتا ہے، اپنی پوری کوشش کریں گے کہ کراچی کو لاہور میں شکست دیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 8: ٹاپ باؤلر اوربیٹر کا اعزاز اب تک ملتان سلطانز کے پاس

فخر زمان نے کہا کہ پی ایس ایل کا شیڈول کافی ٹف ہوتا ہے، ہماری باؤلنگ کافی مضبوط ہے، لوگوں کا فوکس باؤلنگ پر زیادہ ہوتا ہے۔
 

Advertisement