ویمن لیگ کے نمائشی میچز کیلئے مقامی کھلاڑیوں نے ہوٹل میں رپورٹ کر دی

Published On 06 March,2023 12:54 am

لاہور : ( دنیا نیوز ) پاکستان ویمنز لیگ کے نمائشی میچز کے لیے تمام مقامی کھلاڑیوں نے اسلام آباد میں ٹیم ہوٹل میں رپورٹ کر دی ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق پاکستان ویمنز لیگ کے نمائشی میچز 8، 10 اور 11 مارچ کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، تمام میچز دوپہر دو بجے کھیلے جائیں گے ۔

نمائشی میچز میں شریک ٹیم ایمازونز کی قیادت بسمہ معروف کریں گی جبکہ سپر ویمن ٹیم کی کپتانی ندا ڈار کریں گی، نمائشی میچز میں شامل تمام غیر ملکی کھلاڑی آج شام تک ٹیم ہوٹل میں رپورٹ کر دیں گی جبکہ دونوں ٹیمیں آج  اسلام آباد کرکٹ کلب میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گی۔

پی سی بی ٹریننگ کی ویڈیوز اور تصاویر جاری کرے گا، آج شام 5:15 بجے دونوں ٹیموں کی کپتان پنڈی کرکٹ سٹیڈیم کے پریس کانفرنس روم میں میڈیا سے گفتگو بھی کریں گی۔

نمائشی میچز کھیلنے کیلئے آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقا، آئرلینڈ، بنگلہ دیش، سری لنکا اور نیوزی لینڈ کی پلیئرز پاکستان آئیں گی، ہر ٹیم کیلئے ایک ایمرجنگ یا انڈر 19 ٹیم کی کھلاڑی کو پلیئنگ الیون میں شامل کرنا ضروری ہوگا۔ 

Advertisement