پی ایس ایل 8 فائنل: نجم سیٹھی کا نگران وزیر اعلیٰ سے فول پروف سکیورٹی کا مطالبہ

پی ایس ایل 8 فائنل: نجم سیٹھی کا نگران وزیر اعلیٰ سے فول پروف سکیورٹی کا مطالبہ

ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں نجم سیٹھی نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 19 مارچ کو25 ہزار شائقین پی ایس ایل کا فائنل دیکھیں گے اور دنیا بھر میں کروڑوں لوگوں کی نظریں پی ایس ایل فائنل پر ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت سٹیڈیم آنے والے شائقین کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے، شہریوں کی سکیورٹی اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جائے۔