پی ایس ایل 8: بہترین پر فارمنس دکھانے والے کھلاڑی قومی ٹیم میں شامل

Published On 15 March,2023 07:13 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 میں بہترین پرفارمنس دکھانے والے کھلاڑیوں کو قومی ٹیم کے سکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔

پشاور زلمی کے جارح مزاج بلے باز صائم ایوب افغانستان کے خلاف قومی ٹیم کے سکواڈ میں شامل ہوگئے، لیفٹ ہینڈر نے ایونٹ کے 10 میچز میں 309 رنزبنا کر اپنی دھاک بٹھائی۔

اسلام آبا د یونائیٹڈ کے وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان کو بھی شاندار کارکردگی کا صلہ مل گیا، اعظم خان کی قومی ٹیم میں دوبارہ واپسی ہوگئی ہے، ایونٹ میں اعظم خان نے اب تک 9 میچز میں 280 رنز بنائے جس میں 2 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔

سپر لیگ میں دبنگ انٹری دینے والے احسان اللہ کی بھی قومی ٹیم میں جگہ بن گئی، فاسٹ باؤلر نے اب تک 20 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ افغانستان کے خلاف سکواڈ میں شامل زمان خان نے 10 میچز میں 12 شکار کیے ہیں۔

Advertisement