پی ایس ایل کوالیفائر کے دوران شاہین اور پولارڈ میں جملوں کا تبادلہ

پی ایس ایل کوالیفائر کے دوران شاہین اور پولارڈ میں جملوں کا تبادلہ

قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 161 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں لاہور کی پوری ٹیم 76 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

ملتان سلطانز کی جانب سے کیرون پولارڈ 57 رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی لاہورقلندرز کے سب سے مہنگے بولر ثابت ہوئے اور انہوں نے 4 اوورز میں 47 رنز دیے۔

شاہین شاہ آفریدی اور کیرون پولارڈ کے درمیان ملتان سلطانز کی اننگز کے 19 ویں اوور میں جملوں کا تبادلہ بھی ہوا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چھکا لگنے کے بعد شاہین شاہ آفریدی کیرون پولارڈ کے پاس آکر کچھ کہتے ہیں جس پر پولارڈ بھی انہیں کچھ کہتے ہیں۔

واضح رہے کہ کیرون پولارڈ نے شاہین شاہ آفریدی کو ایک اوور میں 3 چھکے جڑے تھے۔