سچن ٹنڈولکر نے ٹیسٹ کرکٹ کو بچانے کا نسخہ بتادیا

Published On 18 March,2023 03:35 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر نے ٹیسٹ کرکٹ کو بچانے کا نسخہ بتادیا۔

ایک انٹرویو میں سچن ٹنڈولکر نے ٹیسٹ کرکٹ کے لیے مخصوص پانچ روز اور پچز پر ہونے والی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا اس بحث کو چھوڑ کر ہمیں اس جانب توجہ دینی چاہیے کہ ٹیسٹ کرکٹ کو پرکشش کیسے بنایا جا سکتا ہے۔

سابق کپتان نے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ باؤلرزکو مزید بااختیار بنانے کی ضرورت ہے، ایک باؤلر کو ہر گیند پر بیٹر کی طرف سے چیلنج کا سامنا ہوتا ہے تو پھر بیٹر کو بھی ہر قسم کی گیند کا سامنا کرنا چاہیے۔

ان کا اشارہ شاید باؤنسرز کی پابندی ختم کرنے کی طرف ہے۔

Advertisement