کومیلا وکٹورینز کی مالکن کی پی ایس ایل میں ٹیم خریدنے میں دلچسپی

کومیلا وکٹورینز کی مالکن کی پی ایس ایل میں ٹیم خریدنے میں دلچسپی

اس بات کا انکشاف بنگلا دیشی صحافی فہیم رحمان نے کیا انہوں نے کہا ہے کہ کومیلا وکٹورینز کی مالکن نفیسہ کمال پی ایس ایل میں ٹیم خریدنےکی خواہشمند ہیں لیکن فی الحال اس معاملے میں کسی قسم کی پیشرفت نہیں ہوئی۔

اس کے علاوہ صحافی کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ اس سے قبل نفیسہ نے اظہار کیا تھا کہ وہ اپنی فرنچائز کو بڑھانا چاہتی ہیں اور غیر ملکی ٹیم خریدنا چاہتی ہیں۔

اس سے قبل 2021 میں نفیسہ نے اپنی ٹیم میں پاکستانی سٹار فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو لینے کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا۔

واضح رہے کہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے 2 نئی ٹیمیں لانے کا عندیہ دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ میں ٹیموں کی تعداد 10 تک بڑھانا چاہتے ہیں۔

اس کے علاوہ پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے بھی نئے سیزن میں سیالکوٹ اور فیصل آباد کی ٹیمیں آنے کا کہا ہے۔