کرائسٹ چرچ: (ویب ڈیسک) کیوی ٹیم کے کوچ گیری سٹیڈ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ کین ولیم سن کو ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل کیا جائے گا۔
ایک بیان میں گیری سٹیڈ نے کہا کہ ولیم سن کو آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے نیوزی لینڈ کے 15 رکنی سکواڈ کا حصہ بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کین ولیم سن کافی حد تک صحتیاب ہوچکے ہیں، وہ انجری سے مکمل صحتیابی کے لیے ری ہیب کر رہے ہیں۔
گیری سٹیڈ نے مزید کہا کہ کین ولیمسن کی پہلے میچ میں شرکت کی گارنٹی نہیں ہے، ورلڈ کپ میں کھیلنے کی پوزیشن میں آنے کے لیے کافی خوشی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کے لیے کسی ایک میچ یا تاریخ پر فوکس نہیں ہے، مجھے اندازہ ہے کہ فیلڈ میں واپس آنے کے لیے ابھی بہت سارا کام کرنا باقی ہے۔
کین ولیمسن آئی پی ایل کے دوران انجری کا شکار ہوگئے تھے، 11 ستمبر کو آکلینڈ میں ایونٹ کے دوران ورلڈ کپ کے لیے نیوزی لینڈ کے سکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔