کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ آفیشلز کا اعلان، احسن رضا بھی شامل

Published On 08 September,2023 12:20 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا۔

آئی سی سی نے اگلے ماہ بھارت میں شروع ہونے والے کرکٹ ورلڈکپ کے لیے امپائرز کے پینل کا اعلان کر دیا ہے جس میں ایک پاکستانی امپائر بھی شامل ہے۔

امپائرز کے 16 رکنی پینل میں پاکستان احسن رضا بھی شامل ہیں جبکہ ایلیٹ پینل سے دستبردار ہو جانے والے علیم ڈار ورلڈ کپ 2023 کے آفیشلز میں شامل نہیں ہوں گے۔

ورلڈ کپ امپائرز پینل میں کرس براؤن، کمار دھرما سینا، مارس اراسمس، کرس گفانی اور مائیکل گف شامل ہیں، ایڈرین ہولڈ اسٹاک، رچرڈ النگورتھ، رچرڈ کیٹل برا اور نتن مینن بھی امپائرز پینل کا حصہ ہیں۔

پال ریفل، شرف الدولہ ابن شاہد، روڈ ٹکر، ایلکس وارف، جوئیل ولسن اور پال ولسن بھی ورلڈ کپ امپائرز میں شامل ہیں۔

ورلڈکپ کے دوران جواگل سری ناتھ، اینڈی پرائی کرافٹ، جیف کرو اور رچی رچرڈسن میچ ریفریز کے فرائض انجام دیں گے۔