لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ میں پہلی بار مردوں کی ٹیم کیلئے خاتون فاسٹ بولنگ کوچ کا تقرر کردیا گیا۔
ملتان سلطانز کے مطابق آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والی 30 سالہ کیتھرین ڈالٹن کو ملتان سلطانز کا فاسٹ بولنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔
کیتھرین ڈالٹن انگلش کرکٹ بورڈ سے ایڈوانس لیول تھری سرٹیفائیڈ کوچ ہیں، انہوں نے آئرلینڈ کی قومی ویمن ٹیم کے لیے چار ون ڈے اور چار ٹی 20 میچز کھیل رکھے ہیں۔
کیتھرین برطانیہ اور بھارت میں کوچنگ کا تجربہ رکھتی ہیں اور اس سے قبل بھی وہ نوجوان پاکستانی فاسٹ بولرز کے ساتھ کام کر چکی ہیں جن میں محمد الیاس، سمین گل، ارشد اقبال اور انڈر 19 کے کھلاڑی شامل ہیں۔
— Multan Sultans (@MultanSultans) October 17, 2023
کیتھرین کے کوچنگ کیریئر میں فاسٹ بولنگ اکیڈمی یو کے اور بھارت میں الٹیمیٹ پیس فاؤنڈیشن کے ساتھ اسسٹنٹ ہیڈ کوچ کے طور پر خدمات انجام دینا شامل ہے۔
کیتھرین ڈالٹن نے بتایا کہ وہ پی ایس ایل فرنچائز میں شمولیت پر بہت خوش ہیں، خاتون کوچ کے طور پر مردوں کی ایک بڑی ٹی 20 فرنچائز میں کام کرنا میرے لیے اعزاز ہے۔