ملتان: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز نے انگلینڈ کی سابق ویمن کرکٹر ایلیکس ہارٹلے کو اسسٹنٹ سپن باؤلنگ کوچ مقرر کر دیا۔
پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز نے معروف سابق کرکٹر ثقلین مشتاق کو سپن باؤلنگ کوچ اور ٹیم مینٹور مقرر کیا ہے جبکہ ایلیکس ہارٹلے کو اسسٹنٹ سپن باؤلنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔
سابق انگلش ویمن کرکٹر ایلیکس ہارٹلے کیریئر میں 28 ایک روزہ اور 4 ٹی 20 میچز میں اپنے ملک کی نمائندگی کر چکی ہیں جبکہ وہ آج کل براڈ کاسٹنگ کے شعبے سے وابستہ ہیں۔
خیال رہے کہ ملتان سلطانز نے اس سے قبل آئرلینڈ کی سابق کرکٹر کیتھرین ڈالٹن کو فاسٹ باؤلنگ کوچ مقرر کیا تھا۔