اوپنر بیٹر امام الحق کا ورلڈ کپ کے فوری بعد شادی کرنے کا اعلان

اوپنر بیٹر امام الحق کا ورلڈ کپ کے فوری بعد شادی کرنے کا اعلان

ذرائع کے مطابق امام الحق کی شادی کی تقریبات کا آغاز 23 نومبر سے لاہور میں ہوگا اور اسی دن قوالی نائٹ کی تقریب کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔

قومی کرکٹر کے نکاح کی تقریب کا انعقاد 25 نومبر کو کیا جائے گا جبکہ ولیمے کی تقریب 26 نومبر کو لاہور میں ہی ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 27 سالہ بیٹر امام الحق کی شادی ناروے کی شہریت رکھنے والی لڑکی سے ہوگی۔