لندن: (ویب ڈیسک) انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر ڈیوڈ ولی نے ورلڈکپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
ریٹائرمنٹ کے حوالے سے 33 سالہ ڈیوڈ ولی نے کہا ہے کہ بچپن سے صرف انگلینڈ کے لیے کرکٹ کھیلنے کا خواب دیکھا۔
انہوں نے کہا کہ بہت افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ ورلڈکپ کے بعد کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ لینے کا وقت آگیا ہے۔
— ICC (@ICC) November 1, 2023
واضح رہے کہ ڈیوڈ ولی کو انگلینڈ نے سینٹرل کنٹریکٹ نہیں دیا تھا اور وہ ورلڈ کپ کھیلنے والے واحد انگلش کرکٹر ہیں جنہیں سینٹرل کنٹریکٹ نہیں ملا تھا۔
یاد رہے کہ فاسٹ باؤلر ڈیوڈ ولی نے 70 ون ڈے اور 43 ٹی 20 میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی ہے۔