ورلڈ کپ: شاہینوں نے کیویز سے مقابلے کیلئے بنگلورو میں ڈیرے ڈال لیے

ورلڈ کپ: شاہینوں نے کیویز سے مقابلے کیلئے بنگلورو میں ڈیرے ڈال لیے

بنگلورو میں پاکستانی ٹیم آج آرام کے بعد کل سے پریکٹس کرے گی، پاکستان اور نیوزی کے درمیان میچ 4 نومبر کو کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کے دن بارش کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔

بارش کے باعث میچ نہ ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دیا جائے گا، پاکستان نے ایونٹ میں اب تک 7 میچز کھیلے ہیں جس میں سے 3 میں کامیابی حاصل کی جبکہ 4 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔