ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی، رمیز راجہ نے تنقیدکی توپیں بورڈ کی جانب کردیں

Published On 12 November,2023 11:27 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈکے سابق چیئرمین اور کمنٹیٹر رمیز راجہ نے ورلڈکپ 2023 سے قومی ٹیم کے باہر ہونے پر بورڈ پر تنقید کے نشتر چلادیئے۔

تفصیلات کےمطابق سوشل میڈیا چینل پر گفتگو کےدوران سابق کرکٹر رمیز راجہ نے فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نئی بال پر جب ہمارے گیندباز وکٹیں نہیں لیں گے تو بابراعظم کپتانی کیا کرے گا؟

انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ کے دوران بورڈ نے کپتان اور عہدیدار کی واٹس ایپ چیٹ لیک کردی، جنہیں کرکٹ کی سمجھ نہیں ہے! انہیں عہدے بانٹے جائیں گے تو ایسے نتیجے دیکھنے کو ملیں گے۔

رمیز راجہ نے کہا کہ ٹیم کی ناکامی کے بعد بورڈ کے اعلیٰ عہدیداران سابق کرکٹرز کا مجمع لگاکر پوچھیں گے آپ بتائیں کرکٹ کیسے ٹھیک ہوگی؟، کپتان بدلنے اور کوچنگ سٹاف فارغ کرنا کوئی بہت بڑا کام نہیں۔