شاہین آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی، شان مسعود کو ٹیسٹ کی کپتانی سونپ دی گئی

شاہین آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی، شان مسعود کو ٹیسٹ کی کپتانی سونپ دی گئی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک روزہ کرکٹ فارمیٹ کے کپتان کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

سابق کرکٹر محمد حفیظ کو مکی آرتھر کی جگہ ٹیم ڈائریکٹرمقرر کر دیا گیا جبکہ سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض کو نیا چیف سلیکٹر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے استعفے کا اعلان کیا تھا۔