کراچی: (ویب ڈیسک) قومی ٹی 20 کپ میں میچ کے دوران اعظم خان کو بلے پر فلسطینی جھنڈا لگانے پر جرمانہ کردیا گیا۔
پی سی بی ذرائع کا کہنا ہےکہ اعظم خان پر غیر منظور شدہ لوگو کے استعمال پر کارروائی ہوئی، اعظم خان کو میچ ریفری نے بیٹ پر فلسطین کے جھنڈے کا سٹیکر لگانے سے منع کیا تھا، اعظم نے جواب میں کہا تھا کہ میرے ہر بیٹ پر یہی سٹیکر ہے۔
خیال رہےکہ پی سی بی کےکوڈ آف کنڈکٹ کے تحت کھلاڑی کٹ یا سامان پر غیر منظور شدہ سٹیکر نہیں لگاسکتے، کھلاڑی میچ کے دوران مذہبی اور سیاسی پیغام کے سٹیکر بھی نہیں آویزاں کرسکتے۔
میچ ریفری نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر اعظم خان کے خلاف کارروائی کی، قومی ٹی 20 کپ میں اعظم خان پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔