لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
ذرائع کے مطابق ذکا اشرف نے بطور چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی اور ممبر بورڈ آف گورنر سے استعفیٰ دے دیا، ذکا اشرف کو نجم سیٹھی کی جگہ پر چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی تعینات کیا گیا تھا۔
ذکا اشرف نے کہا کہ میں کرکٹ کی بہتری کے لیے کام کر رہا تھا، اس طرح ہمارے لیے کام کرنا ممکن نہیں، میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے رہا ہوں، اب وزیر اعظم پر منحصر ہے کہ وہ کس کو نامزد کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ وزارت بین الصوبائی رابطہ نے کچھ روز قبل پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کو گورننگ بورڈ تشکیل دینے سے منع کیا تھا، ذکا اشرف کی بطور چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی مدت 4 فروری کو مکمل ہونا تھی۔