بینونی: (دنیا نیوز) آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو ایک وکٹ سے شکست دیکر فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا۔
جنوبی افریقہ کے شہر بینونی میں ہونیوالے انڈر 19 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی پوری ٹیم 48.5 اوورز میں 179 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔
آسٹریلیا نے 180 رنز کا ہدف آخری اوور میں 9 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، آسٹریلیا انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں 11 فروری کو بھارت سے مقابلہ کرے گی۔
قبل ازیں پاکستان کی جانب سے اذان اویس اور عرفات منہاس 52، 52 رنز بنا کر نمایاں رہے، شمائل حسین 17 رنز بناسکے جبکہ دیگر تمام کھلاڑی بغیر ڈبل فیگر میں داخل ہوئے پویلین لوٹ گئے۔
واضح رہے کہ انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم نے جنوبی افریقا کو شکست دی تھی جبکہ ایونٹ کا فائنل 11 فروری کو کھیلا جائے گا۔